Arrow right close
soc una dona
جنسی تعصب Search open
Languages image description
soc una dona

جنسی تعصب کا دائرہ اور اس کی گہری جڑیں اسے غیر مرئیت کا روپ یا عام چیز کی شکل دے سکتی ہیں لیکن حقوق کی خلاف ورزی یا ہماری آزادی پر بندشوں کو کوئی چیز جائز نہیں ٹھہرا سکتی۔

جنس پر مبنی تشدد جنسی تعصب کی سب سے زیادہ تباہ کن تعبیر ہے کیوں کہ یہ ہماری آزادی کو روکتی ہے، ہمیں محکوم بناتی ہے اور زندگیاں تباہ کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا تشدد ہے جو ہر دائرۂ عمل – گھر، جوڑے، مقام کار، کمیونٹی اور اجنبیوں – تک وسیع ہو جاتا ہے اور یہ نفسیاتی، معاشی، جسمانی، جنسی، ڈیجیٹل یا ادارتی بھی ہو سکتا ہے۔

دنیا میں دس میں سے ایک عورت نے اپنی زندگی میں جنسی تشدد کا سامنا کیا ہے اور چودہ میں سے ایک پر کسی ایسے شخص کے ذریعہ تشدد کیا گیا ہے جو ان کا پارٹنر نہیں تھا، گرچہ ان میں سے نصف اپنے جارح کو جانتی ہیں۔ قیطلون میں، 13.3% عورتوں نے سنگین جنسی تشدد کا سامنا کیا ہے اور 5.9% کے ساتھ کسی پارٹنر یا سابق پارٹنر کے ذریعہ عصمت دری کی گئی ہے۔

جنس پر مبنی تشدد میں وہ واحد شخص جسے مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے وہ جارح ہے۔

جنسی تشدد

کوئی بھی ایسا جنسی عمل جو دھوکا دہی، چالاکی یا دھمکی سے طاقت کے ذریعہ یا تشدد کے ساتھ حاصل کیا گیا ہو، اس چیز سے قطع نظر کہ آیا جارح کے ساتھ ازدواجی (جنسی)، جذباتی یا خاندانی رشتہ پایا جاتا ہے۔ اعضاء تولید کا مثلہ کرنا، آپ کی مرضی کے خلاف شادی کیا جانا اور جنسی استحصال بھی جنسی تشدد کی شکلیں ہیں۔ کچھ قسم کے جنسی تشدد جسمانی نہیں ہوتے ہیں۔ ان میں ہراسانی، اعضاء تناسل کی نمائش یا آپ کی رضامندی کے بغیر مشاہدہ کیا جانا بھی شامل ہے۔

ٹیکنالوجی کے ذریعہ سہولت پیدا کردہ تشدد

اس میں بدسلوکی پر مبنی پیغامات وصول کرنا، رضامندی کے بغیر آپ کے جنسی تعلق کو شیئر کرنا، آپ کے آلات تک رسائی حاصل کرنا اور آپ کی بات چیت کو پڑھنا، یا آپ کی جانکاری کے بغیر آپ پر گرفت رکھنے کے لیے خفیہ اپلیکیشنز انسٹال کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ادارتی تشدد

وہ امتیاز اور بدسلوکی جو حکومت کی روک تھام، نگہداشت اور تدارک کے متنوع میدانوں: پولیس، قانونی نظام، تعلیم، صحت نگہداشت، سماجی نگہداشت، ذرائع ابلاغ، وغیرہ میں پیش آتے ہیں۔

نفسیاتی تشدد

دھمکیاں، ذلیل کرنا، ہراسانی، استعمال کرنا، گرفت رکھنا اور الگ تھلگ رکھنا۔ وہ آپ سے جیسا وہ کہہ رہا ہے ویسا کرنے اور فرمانبردار رہنے کے لیے کہتا ہے، یا وہ آپ کا فون لے کر یا آپ کے اور آپ کے بچوں کے، اگر آپ کے کوئی بچے ہیں، دستاویزات چھپا کر آپ کی آزادی کو محدود کرتا ہے۔

معاشی تشدد

آپ کی رقم یا وسائل یا مشترکہ رقم اور وسائل پر گرفت رکھنا۔ وہ آپ کو آپ کی تعلیم جاری رکھنے سے روکتا ہے، وہ آپ کو کام نہیں کرنے دیتا ہے یا وہ آپ کو اور آپ کے کسی بچے کو، اگر کوئی ہیں، جسمانی اور نفسیاتی صحت و سلامتی سے محروم رکھتا ہے۔

جسمانی تشدد

آپ کو تکلیف پہنچانے یا آپ کو فرمانبردای پر مجبور کرنے کے لیے آپ کے جسم کے خلاف کوئی بھی کارروائی۔ وہ آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف روکے رکھتا ہے، آپ پر چیزیں پھینکتا ہے، آپ کو مارتا ہے یا جسمانی جارحیت کا کوئی دیگر عمل انجام دیتا ہے۔ دھکا دینا اور چٹکی کاٹنا جارحیت کے اعمال ہیں، خواہ وہ آپ سے کتنا بھی کہے کہ وہ بس کھیل رہا ہے، کیوں کہ وہ آپ کو خطرے کی حالت میں مدد حاصل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ جسمانی تشدد اکثر اس وقت ہوتا ہے جب عورت نے طویل مدت تک تشدد کی مزید لطیف شکلیں برداشت کی ہوں۔

مفت خدمات — 124 زبانیں — دن کے 24 گھنٹے — سال کے 365 دن